• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل :آج کولکتہ کا دہلی ،حیدر آباد کا پنجاب سے مقابلہ

Ipl Today Kolkata Play With Delhi And Hyderabad Play With Punjab
انڈین پریمیئر لیگ میں آج شاہ رخ خان کی ٹیم کو لکتہ نائٹ رائیدرز کا مقابلہ دہلی ڈیئر ڈیولز سے ہوگا جبکہ سن رائزر حیدرآباد اورکنگز الیون پنجاب دوسری میچ میں مد مقابل ہوں گے ، یہ میچز بھی جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

آئی پی ایل ٹین میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،ٹیموں میں ابھی پوزیشن کی جنگ تو نہیں ،لیکن ٹاپ فور میں رہنے کی جدوجہد ضرور جاری ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز جس کے6 پوائنٹس ہیں اور آج اس کا مقابلہ دہلی ڈیئر ڈیولز سے ہےجو 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دن کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان مقابلہ ہے ، دونوں ٹیموں کے میچز بھی برابر ہیں اور پوائنٹس بھی یعنی 4 میچ کھیل کر 4،4پوائنٹس۔

پہلا میچ دوپہر ساڑھے 3 بجے جبکہ دوسرے میچ رات ساڑھے 7 بجےشروع ہوگا۔
تازہ ترین