• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں: آصف زرداری

Hussain Haqqani Like Traitor Zardari
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں،جس نےدھرتی سےوفانہیں کی وہ اپنی ماں سےبغاوت کرتاہے،وہ کچھ بھی کرسکتا ہے،اگر ہماری حکومت آئی تو حسین حقانی کو کوئی نہ کوئی سزا دیں گے۔

ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے سامنے مشرف کونکالنے اور اداروں کو بنانے کا مقصد رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اپنی سوچ کے قریب نہیں سمجھتا، ایم این اے کی نشست پر سندھ سے انتخابات میں حصہ لوں گا، میرے ساتھیوں کو کیوں اٹھایا کیا جا رہا ہے یہ تو اٹھانے والے جانیں۔

آصف زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیل میں قید تنہائی میں تھاتب دباؤ میں نہ آیا تواب کیا آؤں گا، میرے ساتھیوں کو جو اٹھا رہے ہیں ان سے نہیں لڑوں گا۔
تازہ ترین