• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلف اسٹیل کیسے قائم ہوئی سرمایہ جدہ ،برطانیہ اور قطر کیسےپہنچا،سپریم کورٹ کے سوالات

کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں پاناما کیس کے حوالے سے کئی سوالات پوچھے ہیں اور جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو ان سوالوں کا جواب تلاش کرے گی۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلہ، جس میں یہ سوالات پوچھے گئے ہیں، یہ ہے: ’’تین کے مقابلے میں اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرنے والے دو ججوں(جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد)  نے اپنی علیحدہ آراء اور ہدایات جاری کی ہیں، ہم سمجھتے ہیں یہ مندرجہ ذیل سوالات اس معاملے کا اہم حصہ ہیں جن کا جواب سامنے آنا چاہئے۔ لہٰذا، اس سلسلے میں ایک مفصل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ گلف اسٹیل مل کیسے قائم ہوئی؛ اسے کیوں فروخت کیا گیا؛ اس کی واجبات کا کیا ہوا؛ فروختگی کے بعد ملنے والی رقم کا کیا ہوا؛ یہ سب جدہ، قطر اور برطانیہ کیسے پہنچا، فریق نمبر 7 اور 8 کی کم عمر کو دیکھتے ہوئے کیا 90ء کے اوائل میں ان کے پاس اتنے ذرائع تھے کہ ان کے پاس فلیٹ ہوں اور وہ انہیں خرید سکیں؛ آیا حماد بن جاسم بن جابر الثانی کے خطوط کا اچانک سامنے آنا ایک حقیقت ہے یا فسانہ؛ بیئرر شیئرز فلیٹوں میں کیسے تبدیل ہوگئے؛ میسرز نیلسن انٹرپرائزز لمیٹڈ اور نیسکول لمیٹڈ کا اصل مالک (بینیفشل اونر) کون ہے؛ ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کیسے وجود میں آئی؛ فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ اور دیگر کمپنیاں قائم کرنے / فریق نمبر 8 کی جانب سے انتظامات سنبھالنے کیلئے رقم کہاں سے آئی اور ان کمپنیوں کے اخراجات کیلئے سرمایہ (ورکنگ کیپٹل) کہاں سے آیا؛ فریق نمبر 7 کی جانب سے فریق نمبر اول کو کروڑوں (ملین) کا تحفہ دینے کیلئے رقم کہاں سے آئی۔
تازہ ترین