• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامہ کیس فیصلے پر امریکہ ،برطانیہ ،چین ،بھارتی اخبارات کے اہم تجزیے

اسلام آباد (حنیف خالد) عالمی اخبارات نے وزیراعظم نوازشریف کو منصب سے ہٹا دینے کی عمران خان کی پٹیشن سپریم کورٹ میں مستردہونے ، نوازشریف کو وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رکھنے اور جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کے فیصلے کو جمعرات کو رات گئے تک نمایاں طور پر شائع کیا ہے ۔ بھارتی اخبار ہندو چین کے انگریزی اخبار چائنا ڈیلی، بی بی سی، بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے،ٹائم میگزین،واشنگٹن پوسٹ نے وزیراعظم نوازشریف کے عہدے سے برخاستگی سے بال بال بچنےاور سپریم کورٹ کے بنچ کے دو تین کے اختلافی فیصلے کے بعد چودہ سوالات پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کے بارے میں اپنے اپنے اسلوب نگارش سے اپنے نامہ نگاروں کی خبریںشائع کی ہیں۔ کوگل مین سمیت دنیا بھر کے معروف تجزیہ نگاروں کے تجزیے عالمی اخبارات نے شائع کئے ہیں۔ پانامہ گیٹ کے فیصلے کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی فتح قرار دیا ہے جس میں شریف فیملی کی تفتیش کے لئے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سات یوم میں تشکیل پاجائے گی جو اس بات کا تعین کرے گی۔
تازہ ترین