• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس: بے روزگاری اور غربت کے خلاف احتجاج وہڑتال

Protest And Strike Against Unemployment And Poverty In Tunis
تیونس میں ہزاروں افراد نے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

دارالحکومت تیونس کے مغرب میں واقع شہر الکاف میں ملک کی طاقتور ٹریڈ یونین یو جی ٹی ٹی کی مقامی شاخ نے عام ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کی اپیل کی تھی۔ مظاہرین یونین کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور پھر انھوں نے مرکزی شاہراہوں کی جانب مارچ کیا ہے۔

مظاہرین کام ،آزادی اور انسانی وقار کے نعرے لگا رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ الکاف کو بھی ترقی کا حق حاصل ہے۔انھوں نے علاقے کی ترقی کے لیے وعدے ایفاء نہ کرنے پر حکومت کی مذمت کی۔عام ہڑتال کے موقع پر شہر میں تمام سرکاری دفاتر ،نجی کمپنیوں کےآفس ،دکانیں اور کیفے بند تھے اور صرف اسپتال ،دواخانے اور بیکریاں کھلی تھیں۔

واضح رہے کہ تیونس میں سابق صدر بن علی کی حکومت کے خلاف چھے سال قبل عوامی بغاوت کے بعد سے لوگوں کے معاشی حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔
تازہ ترین