• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) گاؤں موضع کیلے میں چور زمیندار نواز کی حویلی سے اس کا پیٹر انجن لیکر فرار ہوگئے ،صدر شیخوپورہ کے علاقہ کالوکے میں چور رانا لیاقت علی کی موٹرسائیکل لے گئے ، ہاؤسنگ کالونی چور عمران کی کار جبکہ اسی تھانہ کی حدود میں چور ارشد کی موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے۔صدر فاروق آبادکے علاقہ مانگا سٹاپ کے قریب دو ڈاکوؤں نے بشیر سے نقدی ،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ جناح پارک میں چوروں کا گروہ علیم رضا اور سلیم کی موٹرسائیکلیں لے کر فرار ہو گیا جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں چور کاشف کے گھر کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے ۔
تازہ ترین