• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پاکستان میں 35ارب ڈالرز توانائی کے شعبہ میں لگائے گا،احسن اقبال

لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیر ترقی و منصو بہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ46ارب ڈالرکی رقم سی پیک کے چار ستونوں کے گرد گھومتی ہے، چین پاکستان میں 35ارب ڈالرز توانائی کے شعبے میں لگائے گا،پاکستان کی معیشت کی کمزوری کی بنیادی وجہ توانائی بحران ہے، گوادر میں سمندر کے پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ،پاور اسٹیشن،جدید اسپتال اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، بجلی کی ترسیل کے نظام میں 15 سال سے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی جو نہی اس پر بوجھ پڑتا ہے یہ نظام ٹرپ کر جاتا ہے اور گرڈز اور ٹرانسفارمر اڑ جاتے ہیں۔لاہور میںʼʼپاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی مختلف جہتیںʼʼ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کوئی پی ایس ڈی پی یا اے ڈی پی نہیں جو ہم نے 2015ء اور 2016ء میں مکمل کرنا ہے یہ لانگ ٹرم فریم ورک ہے جو 2014ء سے 2030ء تک کا روڈ میپ ہے یہ 15 سالہ منصوبہ ہے یہ ایک دو سال کا منصوبہ نہیں کہ ہم تصور کریں کہ منصوبہ کے مطلوبہ نتائج ایک دو سال میں سامنے آ جائیں گے۔
تازہ ترین