• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون خصوصی طارق فاطمی سے استعفیٰ لئے جانے کا امکان

Likely To Resign Special Assistant Tariq Fatemi
وزیر اعظم نوازشریف سے معاون خصوصی طارق فاطمی نےملاقات کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نیوز لیکس رپورٹ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی سے استعفیٰ لئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نیوز لیکس رپورٹ میں معاون خصوصی طارق فاطمی، پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس پر ڈان اخبار کے خلاف کارروائی اے پی این ایس کےسپرد کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویزرشید کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آ سکا،نیوز لیکس رپورٹ میں سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کےموبائل کی فرانزک رپورٹ بھی شامل ہے، پرویز رشید کو رپورٹر نے تقریباً 11میسیج بھیجے ، انہوں نے اکثر میسیجزکا جواب نہیں دیا۔

رپورٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ سے حاصل تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔
تازہ ترین