• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری میں سکیورٹی ڈیوٹی ،راولپنڈی ریجن کے تین اضلاع سے نفری طلب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مردم شماری میں سکیورٹی ڈیوٹی کے لئے راولپنڈی ریجن کے تین اضلاع سے نفری طلب کرلی گئی ،راولپنڈی میں نفری کی کمی کی وجہ سے سی پی اوراولپنڈی اسراراحمدخان عباسی کی درخواست پرآرپی اوراولپنڈی محمدوصال فخرسلطان راجہ نے جہلم ،اٹک اورچکوال سے اضافی نفری راولپنڈی بھجوانے کاحکم دیاہے اس حوالے سے تینوں اضلاع سے دو،دوریزرو اورچار،چارتھانیدارراولپنڈی بھیجے جائیں گے جومردم شماری کے دوران راولپنڈی پولیس کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔اس حوالے سے سی پی اوراولپنڈی اسراراحمدعباسی نے آر پی اوسے دوسرے اضلاع سے اضافی نفری دینے کی استدعاکی تھی ،بتایاجاتاہے کہ اٹک سے نفری پولیس لائن راولپنڈی پہنچ گئی ہے جب کہ باقی دواضلاع سے آج پولیس اہلکارراولپنڈی پہنچیں گے۔
تازہ ترین