• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹ شاہ: لکڑی بازار میں آتشزدگی، دکانیں و ہوٹل جل کر خاکستر

Bhitshah Fire In Wood Market Shops And Hotel Burned
مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ کے لکڑی بازار میں آگ لگنے سے ایک ہوٹل اور 20سے زائد دکانیں جل گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے بر وقت کارروائی کرکے آگ بجھا دی ہے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بھٹ شاہ سٹی میں قائم قدیم لکڑی بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے20 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے ایک ہوٹل سمیت مختلف اشیا کی دکانیں جل گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔ فوری کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
تازہ ترین