• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل،اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر راولپنڈی سردار نسیم کو بحال کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر راولپنڈی، سردار نسیم کو نااہل قراردینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جسٹس عامرفاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے جمعہ کے روز سردار نسیم کی اپیل کی ابتدائی سماعت کے دوران مذکورہ عبوری حکم جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا جس سے وہ وقتی طور پر بحال ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے دو خواتین امیدواروں کی جانب سے میئر راولپنڈی سردار نسیم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تھی جس میں خواتین نے الزام عائد کیا تھا کہ سردار نسیم مخصوص سیٹوں کے انتخاب اور میئر کے انتخابات پر اثرانداز ہوئے ہیں درخواست گزاروں نے سردار نسیم کے خلاف شوائد بھی پیش کیے تھے جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر روالپنڈی کو نااہل قرار دے کر میئر کا دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دیا تھا  جس کے خلاف سردار نسیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
تازہ ترین