• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی برف کارخانوں کے مالکان کو 8 مئی تک لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے برف کے کارخانوں کے لیے 8مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے تمام برف کارخانہ مالکان کو لائسنس حاصل کر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بغیر لائسنس کام کرنے والے کارخانوں کو سیل کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ برف بنانے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ آر او فلٹر کا صاف ستھرا پانی استعمال کیا جائے۔ برف بنانے میں استعمال ہونے والے پانی کے ماہانہ ٹیسٹ کروا کران کاواضح ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ برف کو جلدی جمانے کے لیے کسی قسم کا کیمیکل یا مضر صحت اجزاء استعمال نہ کیے جائیں۔ جاری کردہ ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ برف بنانے والی تمام مشینری صاف ستھری اور زنگ سے پاک ہواوربرف منتقل کرنے والی گاڑیاں صاف ستھری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہوں۔ نا صرف پرووڈکشن ایریا صاف ستھرا اور حشرات وغیرہ سے محفوظ ہو بلکہ مزدوروں کے میڈیکل ٹیسٹ موقع پر موجود ہوں۔ علاوہ ازیں مزدوروں کے نہانے، کپڑے بدلنے کا انتظام پروڈکشن ایریا سے الگ کیا جائے ۔
تازہ ترین