• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ مذاکرات، فلسطین اسلامی جہاد کا وفد دوحہ پہنچ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلسطین اسلامی جہاد کا وفد مذاکرات میں حصہ لینے کے لئے دوحہ پہنچ گیا۔اسرائیل کا وفد بھی دوحہ پہنچ رہا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی تجاویز میں اسرائیلی حملے روکنے اور 60 روزہ جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی ضمانت شامل ہے۔

جنبگ بندی کے پہلے روز 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، 18 یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی اور غزہ میں امداد اقوام متحدہ اور دیگر متفقہ ذرائع کے ذریعے تقسیم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن روانہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہو گی، ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید