• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتیں 78 ہوگئیں

فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 78 افراد ہلاک ہوگئے۔

سمر کیمپ میں موجود 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

امریکی صدر  نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز ، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

مختلف علاقوں میں مکانات، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں جبکہ درخت گرنے سے بعض راستے بند ہوگئے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید