• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ کے ماتحت طلبہ و طالبات کیلئےعلیحدہ کیڈٹ کالجز کے قیام کا اعلان

جامشورو(نامہ نگار) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے جامعہ کے ماتحت چلنے والے دو اسکولوں کو سطحی قرار دیتے ہوئے طلبہ و طالبات کے لیے دو الگ کیڈٹ کالجز کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے، بچیوں کو کیڈٹ کالج جیسے ادارے میں تعلیم دلوا کر آگے لایا جائے گا، کیونکہ کی خواتین کی شمولیت کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ سندھ کے ملازمین اور جامشورو کے باشعور حلقے کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اظہر علی شاہ ، ڈاکٹر قمر واحد، مشتاق میرانی، اصغر رضا برفت، رفیق احمد بروہی، محمد علی گھانگھرو، لطیف گاد، انجنیئر سجاد حسین شاہ، روشن برہمانی، ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی، ساگر عالمانی و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین