کوئٹہ (این این آئی)تربت کے گرلز اسکول میں جماعت پنجم کے انگلش پرچے کی بجائے جماعت ہشتم کا انگلش پرچہ لے لیاگیاپانچویں جماعت کی طالبات نے جماعت ہشتم کا پرچہ حل بھی کرلیامحکمہ تعلیم نے پرچہ منسوخ کرکے ہیڈ مسٹریس کے خلاف انکواری کا حکم دے دیا چیف ایگزیکٹو افسر بلوچستان ایزمینشن کمیشن سعد اللہ توخی نے بتایا کہ بلوچستان کے گرم علاقوں میں دو مئی سے جماعت پنجم کے امتحانات شروع ہوئے ہیں اورآٹھ مئی سے ہشتم کے امتحانات شروع ہونا ہیں تاہم تربت کے علاقے کوہش قلات گرلز اسکول کی ایگزمینر اور ہیڈمسٹریس نے چار مئی کو جماعت پنجم کے انگلش پرچے کی بجائے جماعت ہشتم کے انگلش کا پرچہ لے لیا جب متعلقہ ہیڈ مسٹریس کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے محکمہ تعلیم کو اطلاع دی جس پر محکمہ تعلیم نے گیارہ مئی کو ہونے والا ہشتم کا انگلش پر چہ منسوخ کردیا ہےاب جماعت ہشتم کا انگلش کا پرچہ 18 مئی کو ہوگا ۔