• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈڈیال، دنگلی بیلہ سیدان سورکھی اور درئے جہلم سے2 لاشیں بر آمد

ڈڈیال(نمائندہ جنگ)ڈڈیا ل میں دنگلی بیلہ سیدان سورکھی اور درئے جہلم سے2 لاشیں بر آمد ۔ تفصیلات کے مطابق دنگلی بیلہ سیدان سورکھی کے مقام پر ایک نواجون کی لاش سٹرک کنارے پڑی ہوئی ملی ہے،زکاء اللہ ولد محمد سلیمان ساکن شراٹھ نوشہرہ کو قتل کر کے سٹرک کنارے پھنک دیا گیا تھا متوفی زکاء اللہ کے جسم پر تشداور جسم پر تقربیا ً8سے10گو لیاں لگی ہو ئی تھیں ۔ ڈی ایس پی عطاالرحمن اور تھانہ پولیس ڈڈیال عماد ڈار معہ نفری موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈکوراٹر ہسپتال ڈڈیال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ متوفی کی جیب سے 50000ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ۔دوسری طرف درئے جہلم کے چھتروہ کے مقام پر ایک نامعلوم لاش ملی ہے جسکی عمر تقربیاً35سال بتائی جاتی ہے سماجی کارکن مظہر حسین نے میڈیا کوبتایا کہ سورکھی کے مقام سے لاش ملنے کے دوگھنٹے بعد دریار جہلم چھتروہ کے مقام پر 35سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمدہو ئی ہے ،لاش کو پولیس کی موجود گی میں نکالا گیا ،لاش خراب ہو نے کی وجہ سے ناقابل شناخت تھی ، لاش کو ویلفیئر ٹرسٹ نے خادم آباد قبرستان میں اماتنا دفتادیا ۔
تازہ ترین