• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو تمام سوالات کے جواب دینے ہوں گے، مریم اورنگزیب

But To Answer All The Questions Simply Mary Aurangzeb
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان منتخب وزیراعظم پر الزام لگانے روز عدالت آتے تھے لیکن آج غائب ہیں، عمران خان صاحب آپ کو اپنے اوپر اٹھنےوالے تمام سوالات کے جواب دینے ہونگے۔

مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی اور اوئے کی سیاست کرنےوالے کو آج خود اس کا سامنا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں بڑے کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کو اب سپریم کورٹ میں جواب دینا ہو گا ۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وقت کو جھوٹ بولنے میں ضائع کیا ،آپ کے اوپر جتنے سوالات اٹھ رہے ہیں ان سب کے جوابات دینے ہونگے ۔اپنے جھوٹ کو لوگوں تک پہنچانے کےلیے روز چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرتے ہیں ، آپ روز تیسری بار منتخب وزیراعظم پر الزام لگانے سپریم کورٹ پہنچ جاتے تھے لیکن اب کہاں غائب ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان دوسروں پر الزام لگانے روز سپریم کورٹ آتے تھے ،آج بھی سپریم کورٹ آئیں ،قوم ان کی منتظر ہے۔
تازہ ترین