ٹنڈوالہ یار میں تیز رفتار منی بس الٹنے سے20 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والے زائرین سمن سرکار کے مزار سے واپس آرہے تھے کہ سنچر چانگ موڑ کے قریب منی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی۔
گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 20 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کوسول ہسپتال پہنچادیا گیا، جہاں سے 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سول اسپتال حیدرآباد بھجوادیا گیا۔