• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چغل پورہ میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق ،2زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاورکے علاقہ چمکنی چغل پورہ میں تیز رفتار موٹر کار لنڈی کوتل سے پشاورآنیوالی موٹر کار پرچڑھ دوڑی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے غفلت کا مرتکب ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرارہونے میں کا میاب ہوگیا ۔ چمکنی کے علاقہ چغل پورہ کے رہائشی عامر جہانگیر ولد جہانگیر نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی عادل جہانگیر اپنے دوستوں کے ساتھ موٹر کار میں پشاور آرہے تھے اس دوران راستہ میں چمکنی کے علاقہ چغل پور ہ میں سامنے سے آنیوالی تیز رفتار موٹر کار نمبر LEC-1756 ان کی گاڑی پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں کارسوار اس کا بھائی عادل جہانگیر اوراسکے ساتھی عمر ولد حیات اورعلی حیدر ولد جنت میر شدید زخمی ہوگئے غفلت کا مرتکب ڈرائیور اپنی گاڑی وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علی حیدر جان بحق ہوگیا پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین