سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )15مئی سے ضلع سیالکوٹ میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 45ہزار 901بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے اوراسی مہم کے دوران 6ماہ سے5سال کے عمر تک کے بچوں کو وٹامن ۔اے کے کیپسول کی خوراک بھی دی جائے گی اس قومی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 1102موبائل ٹیمیں گھر گھر وں اور تعلیمی درسگاہوں میں ، 132فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں جبکہ 68رومنگ /ٹرانزٹ ٹیمیں ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ضلعی انسداد پولیوکمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ ڈی سی سیالکوٹ نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ کو ہدایت کی انسدادپولیو مہم کے ایک روز قبل 14مئی کو ضلع سیالکوٹ میں واقع خانہ بدوشوں کی آبادیوں اور جونپڑ بستوںمیں بچوں کو کور کیا جائے گا ۔