وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں بھارتی بزنس مین سجن جندل پربات سے متعلق خبرکی تردید کردی ۔
ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندل کے معاملے پربات نہیں ہوئی۔سجن جندل وزیراعظم نوازشریف کے دوست ہیں اور ذاتی حیثیت میں ملے تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں جندل پربات سے متعلق غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خبریں بے بنیادہیں ۔