گجرات (نمائندہ جنگ) ڈکیتی و چوری کی 5 وارداتوں میں 2 موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے گئے، تھانہ بی ڈویژن گجرات کے علاقہ پرنس چوک میں واقع پرائیوٹ موبائل فون کی فرنچائز پر 2 ڈاکو گھس کر یرغمال بنا کر 45 ہزار روپے نقدی، موبائل فون وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے، سول لائن گجرات کے علاقہ کچہری کے قریب سے چور عبد الستار کی موٹر سائیکل، ککرالی کے علاقہ کوٹلہ ارب علی خاں سے چور احمد محمود کی نئی موٹر سائیکل، سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ سٹی ایریا سے چور راجہ عتیق الرحمان کی دکان کے تالے توڑ کر موبائل فونز اور نقدی35ہزارروپے جبکہ سٹی ایریا سرائے عالمگیر ہی سے چور جعفر حسین کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی3لاکھ20ہزارروپے اور موبائل فون وغیرہ چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔