لاہور (نمائندہ خصوصی) چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ کاشتکار سے زیادہ فصل کی فکر ہمیں ہوتی تھی،پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے سرگرم رہنمائوں‘ ناظم‘ یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمین نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری پرویزالٰہی نے مختلف اضلاع کے دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم رہنمائوں و کارکنوں کی پاکستان مسلم لیگ میں مسلسل شمولیت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کیلئے نیک فال ہے۔ چوہدھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ 14مئی کو فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس موقع پر چوہدری نبی احمد‘ چوہدری لیاقت گل اور خاور سعید نے کہا کہ ہم اور ہمارے نئے شامل ہونے والے ساتھی چوہدری ظہیرالدین کی قیادت میں پارٹی میں فعال کردار ادا کریں گے اور اس کنونشن کو عظیم الشان اور دوسرے شہروں کیلئے مثال بنائیں گے۔