اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حالیہ ملاقات میں بھارتی بزنس مین سجن جندال پربات سے متعلق خبرکی تردید کردی ۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں بھارتی بزنس مین سجن جندال کے معاملے پربات نہیں ہوئی۔سجن جندال وزیراعظم نواز شریف کے دوست ہیں اور ذاتی حیثیت میں ملے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں جندال پربات سے متعلق غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خبریں بے بنیادہیں ۔