وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئینی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے باز رہا جائے۔
انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر آئینی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے مشکوک اکاؤنٹس کی نگرانی جاری ہے۔
مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر مریم نوازسے متعلق تضحیک آمیزموادلگایا جاتاہے ۔
انہوں نے بتایا کہ آئینی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سائبر لا کے تحت کارروائی ہوگی۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2013ء سے پی ٹی آئی کاایشونوازشریف کا استعفیٰ اور عمران خان کاوزیراعظم بنناہے۔