ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور اوراداکار ارجن کپور پہلی باراپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے۔جی ہاں، بولی وڈ کی نئی رومانٹک فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔’لوسٹ وِد آؤٹ یو‘کے بول پر مبنی اس گانے کو عمی مشرااور انوشکا شہانے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس کُنال ورما اور انوشکا شہانے نے ترتیب دیئے ہیں۔موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’ہاف گرل فرینڈ‘بھارتی مصنف کی ناول’ہاف گرل فرینڈ‘پر مبنی ہے جس کیلئے شردھا اور ارجن کپور نے باسکٹ بال کے پروفیشنل کھلاڑیوں سے ٹریننگ بھی لی ہے جبکہ یہ پہلی بھارتی فلم ہے جو نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیش کی جا رہی ہے۔ بولی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘میں شردھا کپور اور ارجن کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم رواں سال 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔