• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹالین کوپا ,یووینٹس نے بارہویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

روم  (نیوز ایجنسیز) یووینٹس کلب نے ریکارڈ بارہویں مرتبہ اٹالین کوپا فٹبال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، یووینٹس کلب نے فیصلہ کن معرکے میں لازیو کلب کو دو صفر سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اٹالین فٹبال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں یووینٹس کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کلب لیزیو کو  2-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یووینٹس نے ریکارڈ بارہویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، فاتح ٹیم کی جانب سے ڈینی ایلوس اور بنوکی نے گولز کئے۔
تازہ ترین