• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی :فورسز کا آپریشن ، 2شرپسند ہلاک، 8گرفتار

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران 2شرپسند ہلاک اور 8کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کےعلاقے چھبدر میںجمعرات کوایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے دوران 2شرپسند ہلاک اور 8کو گرفتارکرلیافورسز نے دہشت گردوں کے تین کیمپ بھی تباہ کرکے بارودی مواد‘اسلحہ اور دیگرتخریبی سامان قبضے میں لے لیا۔
تازہ ترین