• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی نیلم کے ساتھ دشمنی کا جواب دیا جائے گا،میاں عبد الوحید

آٹھ مقام(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ 23مئی کو ہونے والے پیپلز پارٹی کے آٹھمقام پائور شو میں مخالفین کو اپنی حثیت کا اندازہ ہو جائے گا کیوں کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے موصوف جن پراجیکٹ کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ان میں جاگراں روڈ، سرگن روڈ ہماری حکومت کے منظور شدہ منصوبہ جات ہیں شاہ غلام قادر نے برسراقتدار آکر ایک روپیہ بھی وفاق سے نیلم کی ترقی کے لیا ہے تو بات کرے موصوف کی منفی ذہنیت کی وجہ سے نیلم کی سیاحت کو16 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، مسلم لیگ ن کی کارکردگی صفر ہے شاہ غلام قادر زبانی جمع خرچ کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔ 2014-15 کے ترقیاتی منصوبہ جات ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں جنھیں شاہ غلام قادر سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش میں ملوث ہے۔ سات کروڑ کے پائپ خریداری میں دو کروڑ کمیشن لی گئی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال صرف ایک ٹرینی ڈاکٹر پر چلایا جا رہا ہے۔ گائناکالوجسٹ اور اسپشلسٹ ڈاکٹرز کو حکومت نے نیلم سے تبادلےکرکے نیلم کے عوام کے ساتھ دشمنی کو بے نقاب کیا ہے۔ آٹھمقام تا تائوبٹ شاہرائے نیلم کی توسیع کا منصوبہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے منظور کیا تھا۔ کیرن بائی پاس، لیسواء بائی باس ڈیفنس کے بجٹ کے منصوبہ جات ہیں۔ قائم مقام صدارت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے موصوف نے وادی نیلم کے45 تعلیمی اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کی بدترین انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے ملازمین کو مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ شاہ غلام قادر جھوٹے دعوے کر کے عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پہلے وزارت عظمیٰ کا جھوٹ پھر صدارت کا جھوٹ اور اب فرضی منصوبوں کا جھوٹ سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر عوام کو لولی پاپ دیا جا رہا ہے۔ عوام نے ووٹ دئیے ہیں موصوف کی منافقت پر اعتبار کرنے کے بجائے گریبان پکڑ کر کام لیں۔ حکومت کی نیلم کے ساتھ دشمنی کا جواب دیا جائے گا۔ سیاسی مفاہمت برائے عوام کی فلاح کے لئے شاہ غلام قادر کو وقت دیا گیا تھا لیکن موصوف نے عوام اور نیلم کی فلاح کے بجائے پیپلز پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی میں وقت گزار دیا ہے۔ جون میں وفاقی بجٹ میں نیلم کو نئے میگا منصوبہ جات نہ دئیے گئے تو شاہ غلام قادر کا کائونٹ ڈائون شروع ہو جائے گا پرانے منصوبہ جات پر تختیاں لگانا کیڑے مکوڑے کھانے کے مترداف ہے۔ شاہ غلام قادر شیر بن کر نواز شریف کے اعلان کے مطابق مظفرآباد سے تائوبٹ نیلم ایکسپریس وے، شونٹھر ٹنل، شاردہ یونیورسٹی، پرائیویٹ موبائل فون کمپنیوں کی سروس کی فراہمی، نئے کالجز، میڈیکل اور انجینئرنگ کی سیٹیں، وادی نیلم کی سیاحت کے لئے چالیس پچالس ارب روپے کے فنڈز فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ڈرائیور چوکیدار کاانتقامی تبادلہ جات سپیکر کے منصب کی توہین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیلم کے حقوق کا یجنڈا ترتیب دے رہی ہے جلد حقوق تحفظ نیلم کی تحریک کا اعلان کر دیا جائے گا۔ شاہ غلام قادر جھوٹ منافقت کے بجائے عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کا احترام کرے عوام کے مسائل حل کرنے اگر اس کی توفیق نہیں ہے تو استعفیٰ دے کر گھر چلا جائے عوام کا وقت ضائع نہ کرے نیلم کے عوام کے ساتھ دھوکہ بازی کی کوشش نہ کرے پاکستان میں کوئی جگہ موصوف کو چھپنے کے لئے نہیں ملے گی۔
تازہ ترین