• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan On Stock 100 Index 50742
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل چوتھا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 214 پوائنٹس کمی سے 50742 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا، کاروبار کے ابتدائی گھنٹے میں 100 انڈیکس دو سو سے زائد پوائنٹس اضافے سے 51202 کی سطح تک کاروبار کیا۔

تاہم جلد اس رجحان میں تبدیلی آئی اور انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔

آج مجموعی طور پر 12 ارب روپے مالیت کے 34 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے کم ہوکر 10095 ارب روپے ہوگئی۔
تازہ ترین