• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چند برسوں میں دنیا کی بڑی معیشت ہوگا،جولین ہیملٹن بارنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاک برطانیہ بزنس کونسل جولین ہیملٹن بارنس نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ چند دہائیوں میں دنیا کی بڑی معیشت ہوگا، ہم پاکستان کی ترقی کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔یہ بات انھوں نے جمعہ کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہ یجولین ہیملٹن بارنس نے دورے کا آغاز روایتیگھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کر تے ہوئےکیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چند برسوں میں بہت تبدیل ہوا ہے،پاکستا ن عالمی معیشت کا حصہ بننے جارہا ہے،چینی معیشت 20سال پہلے آج کی پاکستانی معیشت کی طرح تھی ،چین آج دنیا کی بڑی معیشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی آئندہ چند برسوں میں بڑی معیشت ہوگا،جولین ہیملٹن نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں اس کا حصہ بننا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے آنے والی نسلیں ترقی سے فائدہ اٹھائیں گی۔پاکستان برطانیہ بزنس کونسل نے فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں دو یادداشتی معاہدوں پر دستخط کیے۔
تازہ ترین