• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسکس نے انگلش فاسٹ بولر ٹیمل ملز کے معاہدے میں2سال کی تجدید کردی

لندن (نیوز ڈیسک) مشہور کلب سسکس نے سپیشلسٹ انگلش ٹی ٹوئنٹی فاسٹ بولر ٹیمل ملز کے معاہدے میں2سال کی تجدید کردی۔ نئے معاہدے کے تحت ملز2019ء سیزن کے اختتام تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ ملز نے2015ء میں سسکس کلب کو جوائن کیا تھا اور وہ گزشتہ سیزن میں15وکٹیں لے کر کلب کی جانب سے لیڈنگ وکٹ ٹیکر رہے تھے۔ سسکس ڈائرکٹر آف کرکٹ کیتھ گرین فیلڈ نے بیان میں کہا کہ ٹیمل ملز مختلف لیگز اور انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے تجدیدی معاہدے پر دستخط کئے۔ امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرکے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین