• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں12واں صدارتی انتخاب اپوزیشن کا بے ضابطگیوں کا الزام

کراچی(نیوزڈیسک) ایران کے محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران ٹرن آؤٹ 70 فیصد رہا تاہم اپوزیشن امیدواروں نے پولنگ کے دوران متعدد بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے 12ویں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا آغاز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ہوا جس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئےمقررہ وقت میں مجموعی طور پر4گھنٹے کی توسیع کی گئی اور پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے تک جاری رہا، اس دوران تہران سمیت مرکزی شہروں کے پولنگ اسٹیشنوں میں بیلٹ پیپرز کم پڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں تاہم ایران کے محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران ٹرن آؤٹ 70 فیصد رہا جب کہ کئی لوگ وقت پر ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے جس وجہ سے پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا۔
تازہ ترین