• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،شدیدآندھی،گودام کی چھت گر گئی 3مزدور جاں بحق،3زخمی،بجلی کا نظام درہم برہم،85فیڈر ٹرپ کر گئے

لاہور (نمائندہ جنگ،مانیٹر نگ سیل)  لاہور، گوجرانوالہ،ہیڈمرالہ میں تیز آندھی کے باعث دیواریں گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ6زخمی ہو گئے جبکہ  درخت اورکھمبے گرنے کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹو ٹ گئیں جس سے85سے زائد  فیڈر ڈیڈ شارٹ ہو گئے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم  ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تیز آندھی کے باعث3منزلہگودام کی دیوار گر گئی، دیوار کے ملبے کے نیچے دب جانے کے باعث 3مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ 3زخمی ہوئے،پولیس کے مطابق مزدور چھت پر سو رہے تھے کے دیوار ان پر آن گری ، ریسکیو حکام نے بروقت پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو  ہسپتال منتقل کردیا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں  بھی مکان کی چھت گرگئی جس میں3افرادزخمی ہوئےزخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیالیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عملہ بجلی کا نظام درست کرنے میں مصروف ہے آج تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔ تیز آندھی سے لیسکو کے 85 فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں۔ لاہور کے علاقوں اقبال ٹاؤن، جلو موڑ، ہربنس پورہ، باغبان پورہ اور مرغزار کالونی اور ملتان روڈ سمیت بیشتر مقامات پر بجلی غائب ہو گئی ہے اور یہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں، گوجرانوالہ  ریجن کے بیشتر علاقوں میں شدید اندھی اور بارش کے باعث گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹریپ کر گئے ۔ بجلی بند ہونے سے متعدد علاقے اندھیرے  میں ڈوب گئے ہیڈمرالہ و گردونواح میں تیز آندھی اور طوفان کے ساتھ طوفانی بارش سے مو ضع سید پور کے قریب بمقام عمرے چک میں آسمانی بجلی گرنے سے بوٹا بھٹی کی 3بھینسیں ہلاک ہو گئی ۔ جبکہ بجلی کا نظام درھم برھم ہو گیا گینٹوں بجلی بخال نہ ہو سکی ۔ تیز طوفان سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،نارووال کے گاؤں ماہیانوالہ میں بھی تیز آندھی کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ قصور اور گردونواح میں بھی شدید آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ گڈو تھرمل پاور ہاؤس کی 132 کے وی کی مین لائن میں فنی خرابی کے باعث ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، صادق آباد، گھوٹکی اور کندھ کوٹ کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹیو گڈو تھرمل کے مطابق، آندھی اور بارش کے باعث لائن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔
تازہ ترین