• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے گندم درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کے ذخائر کی صورتحال پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں گندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے گزشتہ سال گندم درآمد سے متعلق وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات پر کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے گندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید