• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالہ فضل کریم کی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی رہنماؤں کی شرکت،سوئم کل ہوگا

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کے صدر لالا فضل کریم (مرحوم ) کی نماز جنازہ سلطان مسجد بمقام ڈیفنس میں ادا کی گئی ، جس میں اے این پی ولی سندھ کے جنرل سیکریٹری قاسم جان ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری قموس گل خٹک ، ایم کیو ایم (پاکستان ) رابطہ کمیٹی کے ممبر ز اسلم آفریدی ،اظہر محمد ،اے این پی کے رہنما شاہی سید ،یونس بونیری سمیت دیگر سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں وطلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی،  دریں اثناء سوئم  اتوار21مئی کو شام 4 بجے سے 7بجے تک  H.13/2 خیابان توحید ڈی ایچ اے فضل کریم ہاؤس میں منعقد ہوگا ۔
تازہ ترین