• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپنک کراچی کے انتخابات میں مرزا عمران بیگ چیئرمین،شکیل خان سیکریٹری منتخب

کراچی (پ ر) ایوب جان سرہندی (چیف الیکشن کمشنر) اشرف خان ،سیکریٹری کے یو جے اور غلام فرید (ممبرز الیکشن کمیشن) پر مشتمل الیکشن کمیشن نے ایپنک کراچی کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق سیشن برائے 2017-18ء کیلئے مرزا عمران بیگ روزنامہ ملت چیئرمین، شکیل خان دی نیوز جنرل سیکریٹری اور ریشاد محمود ڈیلی ڈان فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ جس کے مطابق روزنامہ ملت کراچی کے عمران بیگ چیئرمین، دی نیوز کراچی کے شکیل خان جنرل سیکریٹری اور ڈیلی ڈان کراچی کے ریشاد محمود فنانس سیکریٹری، سیشن 2017- 18ء کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء چیئرمین مرکزی ایپنک شفیع الدین اشرف، نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران اور میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کراچی کے چیئرمین محمد عرفان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تازہ ترین