شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہاہے کہ موجودہ حکمران صرف سی پیک کے منصوبہ پر اپنی حکومت اور سیاست کررہے ہیں لیکن حکمران اسی منصوبہ میں پیک ہوجائیں گے۔ کلبھوشن کیس میں ہم وکیل ڈھونڈتے رہے، مودی نے ہمارا وزیر اعظم ہی کر لیا،حکمر انو ں کے خلا ف وکلاء اور سیا سی جما عتو ں کی تحر یک کا میا ب ہو گی اور عید الفطر کے بعد حکمر انو ں کا بسترہ گو ل ہو جا ئے گا۔ ہما رے کا رکن ماہ رمضان المبا رک کے دوران عبا دت کے سا تھ سا تھ کر پشن مافیاکے حکمر انو ں کے خلا ف فیصلہ کن تحر یک چلا نے کی تیا ری کر یں۔انہوں نےان خیالات کا اظہارقا ئد اعظم لیگ کے سابق رکن قو می اسمبلی چو ہد ری خر م منو ر منج کی اقا مت گا ہ پر ہو نے والے ورکر ز کنو نشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پاناما کیس میں اکیلے نوازشریف ہی نہیں بلکہ پورا’’ٹبر‘‘ قابو آگیا ہے، اب سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کیلئے ایک بڑا امتحان ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جے آئی ٹی اپنی غیر جانبداری کو یقینی بنانے کیلئے ہر 15 روز بعد اپنی رپورٹ میڈیا کو جاری کریں تاکہ قوم بھی اس قومی نوعیت کے اہم ترین مسئلہ آگاہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں ہم وکیل ڈھونڈتے رہے، مودی نے ہمارا وزیر اعظم ہی کر لیا۔نواز شریف کلبھوشن کوصرف فوج کا مسئلہ سمجھتے ہیں ، انہوں نے آج تک اس کے خلاف ایک لفظ نہین بولا۔حکمرانوں سے سب تنگ ہیں ۔