• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینی میٹڈ فلم ’کیپٹن انڈر پینٹس‘کی نئی جھلکیاں

Highlights Of The New Animated Film Captain Underpants Released
ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’کیپٹن انڈر پینٹس‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ڈیوڈ سورن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسکول میں زیر تعلیم دو ایسے بچوں کے گرد گھوم رہی ہے جواسکول پرنسپل کو اپنی شرارتوں سے تنگ کرتے نظر آتے ہیں۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں کیون ہارٹ، ایڈ ہیلز، تھامس مڈل ڈچ، نک کرول، جارڈن پیل اور کرسٹن سکال سمیت دیگر شامل ہیں۔

میریل سوریا کی پروڈیوس کردہ یہ قہقہوں سے بھرپور فلم ڈریم ورکس اینی میشن کے بینر تلے 2جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین