لوٹن (نمائندہ جنگ) جے کے ایل ایف برطانیہ کے سابق صدر حاجی راجہ روف خان کے والد راجہ اللہ داد خان اتوار کی شب لوٹن میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ بروز پیر 4 بجے جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں قاضی عبدل عزیز چشتی کی امامت میں ادا کر کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں چیئرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان،جے کے ایل ایف کے سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ظفر خان، صدر جے کے ایل ایف برطانیہ صابر گل، جنرل سیکرٹری سیدتحسین گیلانی، سابق صدر لطیف ملک، سابق صدر لوٹن فرنٹ لیاقت علی چوہدری، مسلم کانفرنس برطانیہ کے جنرل سیکرٹری شبیر ملک، کونسلرز راجہ وحید اکبر، راجہ اسلم خان، راجہ سلیم اختر، ریاض بٹ، یورپ اینڈ ایشیا ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین راجہ محمد شبیر خان، لیبر پارٹی کے راجہ بشارت خان، راجہ نوید خان اور متعدد دیگر شامل ہیں۔ مرحوم کے پوتے ن لیگ کے راجہ امجد فاروق سے بھی کئی احباب نے تعزیت کی ہے۔