• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے شہر اورماڑہ میں حجاموں کو داڑھیوں کے ڈیزائن نہ بنانے کی ہدایت

گوادر(این این آئی) گوادر کے شہر اورماڑہ میں میونسپل کمیٹی نے حجاموں کو داڑھیوں کے ڈیزائن نہ بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ داڑھی میں اسلامی کٹ بنایا جائے۔میونسپل اوڑماڑہ کے چیئرمین عامر اقبال نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ماہِ رمضان میں شہر میں اشیائے خورد و نوش کے نرخ کے تعین کیلئے اجلاس طلب کیا گیا تھاجس میں دکانداروں کے علاوہ حجام بھی شریک تھے۔ اس اجلاس میں حجاموں کو ہدایت کی گئی کہ داڑھی کی توہین نہ کی جائے۔جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے رکن مولوی محمد امین کی نشاندہی پر یہ ہدایت جاری کی گئی۔مولوی محمد امین نے بتایا کہ انھوں نے حجاموں کو ہدایت کی ہے کہ جو شخص داڑھی رکھنا چاہے وہ رکھے اور جو شیو کرنا چاہے وہ کرے تاہم داڑھی کے ڈیزائن نہ بنائے جائیں۔کچھ لڑکے فیشن کے طور پر چہرے پر سانپ کی طرح لکیریں اور نقشے بناتے ہیں ٗجو درست نہیں ہے۔ 
تازہ ترین