• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi New Traffic Plan During Ramadan
کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں رمضان المبارک کے دوران عوام کی سہولت کے لیے پلان مرتب کرلیا ہے، شہر کے 5اہم روٹس پر 500اہلکاروں کا تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ماہ مقدس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کے لیے دوپہر 2 بجے تا رات 8 بجے  ماڑی پور سے سہراب گوٹھ تک لیاری ایکسپریس وے کو استعمال کیا جاسکے گا۔

اسکے علاوہ 1300 اہلکار رمضان کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پچھلے رمضان کی نسبت اس سال ٹریفک کی روانی کو مز یدبہتر بنانے کے لئے لائسنس برانچز سے بھی اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے کراچی کی اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز پر رضا کار، 600 سٹی وارڈن اور اسکاؤٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو اہم مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کو چیک کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق کراچی کے مختلف مقامات پر ترقیاتی کاموں کے وجہ سے جو بھی روڈ متاثر ہیں ان کی فوری درستگی کے لئے متعلقہ حکام سے رابط کیا جا چکا ہے۔

جن مقا مات پر تراویح کا بندوبست ہے وہاں متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہاں خصوصی اتظامات کریں اور ٹریفک کے لےئے متبادل راستوں کا تعین کریں گے۔

شاہین چوک پرٹریفک جام ہونے کی صورت میں آئی آئی چندریگر روڈ سے صدر کی جانب جانے والے حضرات جنگ پریس سے بائیں جانب ایس ایم لاءکالج تا فریسکو یا چھتری چوک سے ایم آر کیانی چوک کی جانب جاکر اپنی منز ل مقصود کی طر ف جا سکیں گے۔

اسی طرح ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ پی آئی ڈی سی سے بولٹن مارکیٹ و ٹاور جانے والے حضرات سے بائیں جانب سلطان آباد، جناح برج سے ہوتے ہوئے ٹا ور کی جانب جاسکیں گے۔

اسی طرح ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ PIDC سے صدر جانے والے حضرات PIDC سے دائیں جانب کلب روڈ یا کھجور چوک سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک سے اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکیں گے۔

ایم آر کیانی چوکپر ٹریفک جام ہونے کی صورت میں آئی آئی چندریگر روڈ سے صدر جانے والے حضرات دائیں جانب PIDC کی طرف جاسکیں گے۔

فوارہ چوک سے شاہین چوک و ٹاور جانے والے حضرات ایوان صدر روڈ و کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکیںگے۔
تازہ ترین