روسی صدرولادی میر پیوٹن نے اپنے ترک ہم منصب طیب اردوان سے باہمی اسٹریٹجیک پارٹنر شپ کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
کریملن کے مطابق روسی صدر نے ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی تعلقات اور معاشی پابندوں کے خاتمے کے معاہدوں پر بات کی ۔
کریملن کے مطابق اس دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان انرجی پروجیکٹس پر بھی بات ہوئی ہے۔
2015ء میں روسی طیارہ گرائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے،جو اب بتدریج بہتر ہورہے ہیں۔