• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار اعتراف جرم ہے، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی تکرار کو اعتراف جرم قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے درمیان تکرار قوم کی آنکھیں کھولنے کےلیے کافی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں کی تلخ کلامی قومی خزانہ اور قوم کا مینڈیٹ چرانے میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا فارم 47 کی دھمکی دینا حقائق سے پردہ چاک کرتا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی گفتگو شفاف تحقیقات کی متقاضی ہے، اس بارے میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

ترجمان نےکہا کہ مینڈیٹ چرانے اور گندم بدانتظامی کرنے والے ایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں، اضافی گندم کی درآمد کا خمیازہ آج کسان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی بے سود تحقیقات قومی مجرمان کو بچانے کی کوشش ہے، جعلی فارم 47 بنانے کے پیچھے کارفرما عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید