• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان سے محدود جنگ کے امکان کو مسترد کردیا

Indian Army Chief Rejected The Possibility Of Limited War With Pakistan
بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کے ساتھ محدود جنگ کے امکان کو مسترد کردیا ۔

صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی فوج کے سربراہ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری شخص کو ڈھال بنانے کے عمل کا دفاع کیا ۔

بھارتی آرمی چیف کا کہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں گندی جنگ لڑی جارہی ہے جس کے لئے فوج کو نئے نئے طریقے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام پتھراؤ کے بجائے فائرنگ کرتے تو ان کو جواب دینا آسان ہوتا، بھارتی فوج ان کے خلاف کھل کر کارروائی کرسکتی ہے۔
تازہ ترین