موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگلے 4 سے 5 دن تک درجۂ حرارت میں اضافہ ہو گا۔
کراچی اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شہرِ قائد میں محسوس کیا جانے والا درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو گا۔
کراچی میں شمال مغربی ہواؤں کے زیادہ اثر کے باعث نمی کم رہے گی جبکہ رات کے اوقات میں موسم قدرے بہتر ہو جائے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار یہ بھی کا کہنا ہے کہ شہر میں 4 سے 5 دن کے دوران فضائی معیار بھی متاثر رہنے کا امکان ہے۔