• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا کراچی تا سکھر ٹرین مارچ حیدرآباد پہنچ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی تا سکھر پاکستان تحریکِ انصاف کا ٹرین مارچ حیدرآباد پہنچ گیا۔

ٹرین مارچ کی قیادت پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین اور حلیم عادل شیخ کر رہے ہیں۔

شعیب شاہین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا شکر گزار ہوں۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوآزاد کرانے تک چین سے نہیں بیٹھنا ہے۔

آج پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین، حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور ڈاکٹر مسرور سیال سمیت دیگر کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے کینٹ اسٹیشن آنے پر ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور میڈیا کو کینٹ اسٹیشن میں داخلےسے روک دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید