• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص:شدید گرمی کے باعث تھر ایکسپریس کا مسافر بیہوش

میرپورخاص(نامہ نگار) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ میں ایک بارچلنے والی تھر ایکسپریس ٹرین پاکستانی اور بھارتی مسافروں کو لے کراتوارکی رات کھوکھراپار زیرو پوائینٹ ریلوے اسٹیشن سے جب میرپورخاص پہنچی تو معلوم ہو اکہ ٹرین میں سوارنیو کراچی کا رہائشی ایک پاکستانی60سالہ محمد نور مسافر شدید گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہوگیا ہے۔ میرپورخاص ریلوے اسٹیشن پر مناسب طبی سہولتیں ناپید ہونے کے باعث پولیس موبائل میں متاثرہ مسافر کو سول اسپتال پہنچا دیا گیاجہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین