• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے کر کٹ حکام کے درمیان اہم ملاقات پیر کو دبئی میں متوقع ہے، پی سی بی کی جانب سے بھارت کو دئیے گئے قانونی نوٹس کے بعد بھارتی بورڈ کے حکام نے پاکستان کے ساتھ سیریز کے انعقاد کا واضح عندیہ دیتے ہوئے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے بعد پیر کو دبئی میں دونوں بورڈ کے درمیان اعلی سطح پر بریک تھرو ہوگا۔ توقع ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی چیئر مین شہریار خان، چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے۔
تازہ ترین